20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند – امریکہ شراکت داری آج سب سے مضبوط ہے: وزیراعظم

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ہند – امریکہ شراکت داری پہلے کے مقابلے آج سب سے مستحکم ہے۔

جناب مودی امریکی صدر  جناب ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ٹوئیٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں جناب ٹرمپ  کووڈ  – 19 کے خلاف  امریکہ کی جنگ میں ہائیڈرو آکسی کلورو کوئین کی فراہمی کے ہندوستان کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

امریکی صدر کے اظہار تشکر پر ’’وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کا   وقت دوستوں  کو قریب تر کرتا ہے۔ ہندوستان امریکی شراکت داری پہلے کے مقابلے آج مستحکم ہے۔ ہندوستان انسانیت کی مدد کے لئے  ہر ممکنہ کام کرے گا‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More