16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان اور افریقہ مل کر دنیا کا مستقبل بناسکتے ہیں:ارون جیٹلی

Urdu News

نئی دہلی، ۔ مئی / مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اس سال افریقی ترقیاتی بینک (اے ایف ڈی بی) کی سالانہ میٹنگ کا ہندستان میں انعقاد ، ہندستان اور افریقہ کے تعلقات میں ایک نیاباب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان او ر افریقہ مل کر دنیا کا مستقبل بناسکتے ہیں۔ جناب جیٹلی افریقی ترقیاتی بینک کی سالانہ میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

جناب جیٹلی نے کہا کہ ہماری عہد بستگی کی عکاسی افریقہ کے ساتھ اس اعلی سطحی تعامل سے ہوتا ہے جیسی پہلی کبھی نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان اور افریقہ کا شراکت داری ماڈل منفرد ہے جس کی بنیاد ی صفت رضاکارانہ شراکت داری ہے۔ اس میں کسی طرح کا کوئی جبرواکراہ نہیں ہے او ر ہرفریق اس کے لئے جو بہتر ہے اس کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے آزاد ہے۔

افریقی ترقیاتی بینک کے ہائی فائیو ایجنڈہ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ ہائی فائیو ایجنڈا ہندستان کی پالیسی سے مختلف نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہندستان ایک روشن مقام ہے تو افریقہ بھی بہت دورنہیں ہے ۔

اس موقع پر اظہار خیا کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے سکریٹری جناب شکتی کانت داس نےافریقہ کو لامحدود امکانات سے پُر براعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندستان اور افریقہ کے لئے مواقع ہیں کہ وہ عالمی ترقی کا احیا کرسکیں۔

کوٹ ڈی آئیورے کے نائب صدر ڈینئل کبلان ڈنکن ، افریقی ترقیاتی بینک کے صدر اکن وومی ایڈیسینا ، سی آئی آئی کے نامزد صدر راکیش بھارتی متل ، سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل چندرجیت بنرجی اور دیگر معزز شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More