16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان میں کورونا کے معاملوں میں شرح اموات(سی ایف آر) میں گراوٹ جاری ہے اور اب یہ 2.28فی صد ہے

Urdu News

   نیز اسپتالوں میں بھرتی مریضوں  کے   ماہر کلینیکل ٹریٹمنٹ کی وجہ سے   کووڈ بیماری سے    مرنے والوں کی تعداد میں لگاتار کمی  اور اس بیماری سے  ٹھیک ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

 اس بیماری کو   پھیلنے سے روکنے کی موثر حکمت عملی، تیزی سے بڑے پیمانے پر  جانچ  اورمجموعی   اسٹینڈر دیکھ بھال کے طریقے پر مبنی  اسٹینڈرڈ کلینکل منجمنٹ پروٹوکول   کی وجہ سے  شرح اموات میں کافی گراوٹ آئی ہے۔  شرح اموات  دن بدن کم ہوتی جارہی ہے اور  موجودہ شرح اموات    2.28 فی صد ہے۔ ہندستان میں دنیا کے   کئی ممالک کے مقابلے میں   شرح اموات کافی کم ہے۔

آج لگاتار چوتھے دن  30ہزار یومیہ   سے زیادہ لوگوں   کے علاج کے بعد  ٹھیک ہونے کا    سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31991  مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔  اس کے ساتھ ہی   اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد9 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور فی الحال یہ  تعداد  9 لاکھ 17 ہزار  567 ہے۔ بیماری سے ٹھیک ہونے  کی شرح سے بڑھ کر  64 فی صد ہوگئی ہے۔ شرح اموات  میں گراوٹ  اور  بیماری سے ٹھیک ہونے کی شرح میں  تیزی کے نتیجے میں  آج اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد (4 لاکھ 85 ہزار114)  سے  432453  زیادہ ہیں۔ اسپتالوں میں داخل مریضوں اور گھروں میں  آئسولیشن میں رکھے  گئےمریضوں کی نگرانی اور   علاج چل رہے ہیں۔

-19 سے متعلق  تکنیکی معاملوں ، رہنما ہدایات اور مشوروں کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ ترین  جانکاری کے لئے درج  ذیل پتوں پر رابطہ کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/اور@MoHFW_INDIA.

کووڈ-19 سے متعلق  تکنیکی سولاات کو.covid19@gov.in  پر اور دیگر سوالات کوncov2019@gov.in   پر ای میل اور@CovidIndiaSeva .  پر ٹوئیٹ کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ19 سےمتعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود ہیلپ لائن  نمبر 23978046-11-91+  یا 1075 (ٹول فری)  نمبر پرکال کریں۔

 کووڈ-19 پر ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست ْ پر https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .دستیاب ہے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More