16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان 2018 میں چاہ بہار کے بندرگاہ کے شروع ہونے کے تئیں پر امید : نتن گڈکری

भारत को चाबहार बन्दरगाह पर 2018 में परिचालन आरम्भ होने की उम्मीदः नितिन गडकरी
Urdu News

نئی دہلی۔؛ سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہ اور جہاز رانی کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ حکومت ہند ایران میں چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی کا خواہشمند ہے اور 2018 تک اس کے شروع ہونے کے تئیں پر امید ہے۔

جناب نتن گڈکری آج تہران میں ہیں۔ وہ حسن روحانی کے ذریعہ دوسری مدت کار کی ذمہ داری سنبھالنے کے موقع پر ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ایران کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان تاریخی اعتبار سے خصوصی تعلقات رہے ہیں۔

جناب گڈکری نے اطلاع دی کہ چاہ بہار بندرگاہ کا عام تعمیری کام پہلے سے شروع  ہو چکا ہے۔ حکومت ہند نے بندرگاہوں کی ترقی کے لیے چھ بلین روپے مختص کیے ہیں۔ ان میں سے سازو سامان کے لیے 380 روپے کے بقدر ٹنڈر پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران حکومت کام میں تیزی لانے کے لیے بعض ضروری منظوری دے دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ چاہ بہار بندرگاہ سے خطے میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More