17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور ارجنٹینا کے درمیان ایٹلانٹک تعاون کے بارے میں مفاہمت نامے سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی کابینہ کی میٹنگ کو ، جس کی صدارت  وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے کی،  ہندوستان اور ارجنٹینا کے درمیان ایٹلانٹک  تعاون کے بارے میں ایک مفاہمت نامے سے آگاہ کیا گیا جس پر  فروری 2019 میں دستخط کئے گئے تھے۔

اس مفاہمت نامے سے  ارضیاتی علوم  اور  اینٹارٹیکا نیز  جنوبی  سمندروں کے قدرتی ماحول کے تحفظ اور  اس کی حفاظت سے متعلق  امور کے معاملے میں سائنسی تعاون میں مدد ملے گی۔

اس مفاہمت نامے کی خصوصیات اس طرح ہیں:

  • ارضیاتی علوم اور  زندگی سے متعلق معلومات کے شعبوں میں نیز اینٹارٹیکا اور جنوبی سمندروں کے تحفظ اور ان کی حفاظت کے بارے میں شعبوں میں پروجیکٹوں میں سائنسی تعاون۔
  • اینٹارٹیکا ، اس کے ماحول ، اس پر انحصار اور  متعلقہ ماحولیاتی نظام کے بارے میں  سائنسی اور  اعداد وشمار سے متعلق معلومات کا تبادلہ۔
  • سائنس دانوں کے  تبادلے کے بارے میں  امکانات کی تلاش ۔
  • اگر ضرورت پڑے تو  ایک ملک کے قومی  اینٹارٹک پروگرام  کے سلسلے میں دوسرے ملک کے قومی  اینٹارٹک پروگرام سے وابستہ تکنیکی ماہرین اور سائنس دانوں کی  شرکت۔
  • مشترکہ سائنسی کانفرنسیں اور ورکشاپ ،  جہاں کہیں ممکن ہو   بڑی  پولر فورم میٹنگوں کے  ساتھ ساتھ  باہمی میٹنگیں بھی کرنا۔
  •  سائنسی  موضوعات پر  مشترکہ اشاعت۔
  • سائنسی افراد کی تربیت ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More