ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کامرس سکریٹریوں کی سطح پر 4 مارچ 2022 کو نئی دہلی میں میٹنگ ہوئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت حکومتِ ہند کے کامرس کے سکریٹری جناب بی وی آر سبرامنیم اور بنگلہ دیش کے وفد کی قیادت بنگلہ دیش کی وزارتِ تجارت کے سینئر سکریٹری جناب تپن کانتی گھوش نے کی۔
باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر فریقین نے مفصّل تبادلہ خیال کیا۔ان میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اوربندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے علاوہ جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر مشترکہ تجزیاتی غور و خوض، سرحدی ہاٹ بازار، ملٹی موڈل نقل و حمل کے ذریعے علاقائی رابطہ ، معیارات کی ہم آہنگی اورباہمی شناخت کا معاہدہ شامل ہیں۔
زیر بحث آنے والے کئی امور میں سے ایجنڈے کے درج ذیل نکات پر پیش رفت کی دونوں ممالک کے وفود کیطرف سے ستائش کی گئی:-
حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں نمایاں اضافے کے ساتھ بنگلہ دیش ہندوستان کا چھٹا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
ریلوے کے ذریعے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کی سہولت کے حق میں:
ا) سراج گنج بازار میں کنٹینر ہینڈلنگ کی سہولت گاہ تیار کرنے کے لئے ایک مفصّل پروجیکٹ پروپوزل کو منظوری دی گئی۔
ب) ہندوستان-بنگلہ دیش کے درمیان مال بردار ٹرینیں چلانے کے لئے، بیناپول میں 900 میٹر نئی سائیڈنگ لائن تعمیر کی گئی۔
ج) درشنہ سے ریل کے ذریعے ہندوستان سے تمام اشیاء کی درآمد کی اجازت دینے کے لیے درشنہ میں لوڈنگ اور ان لوڈنگ پلیٹ فارم کی تعمیر مکمل کی گئی۔
د) ایشوردی میں ریل اور سڑک پر مبنی اندرون ملک کنٹینر ڈپو کو فروغ دینے کے لئے، ادا شدہ ڈیلیوری ڈیوٹی کی منظوری دی گئی۔
* بنگلہ دیش کی طرف سے واپس خالی ریلوے ویگنوں/کنٹینروں کو استعمال کرنے پر اتفاق رائے – اس سے بنگلہ دیش کو ہندوستان کی برآمدات کی مجموعی لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی۔
*کووڈ پابندی کی وجہ سے بند سرحدی ہاٹ بازار جلد ہی کھول دیے جائیں گے۔
پیٹراپول-بیناپول انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کی 24X7سرگرمی جلد ہی عمل میں لائی جائے گی۔
*انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ/لینڈ کسٹم سٹیشنز پر خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
* دونوں ممالک کے درمیان ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کے ذریعے علاقائی رابطے کو مضبوط کیا جائے گا۔
*جامع اقتصادی ساجھے داری معاہدہ پر تجزیاتی غور و خوض کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
*سی ای او فورم کی جلد ہی پہلی میٹنگ ہو گی۔
اس میٹنگ سے پہلے تجارت پر مشترکہ مجلسِ عمل (جے ڈبلیو جی) کی 14ویں میٹنگ نئی دہلی میں 2 اور 3 مارچ 2022 کو حکومتِ ہند کی وزارتِ صنعت و تجارت اور حکومتِ بنگلہ دیش کی وزارت تجارت کے جوائنٹ/ایڈیشنل سکریٹریوں کی سطح پر ہوئی تھی۔ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر جامع بات چیت ہوئی۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ مجلسِ عمل اور کامرس سکریٹریوں کی اگلی میٹنگیں باہمی طور پر متفقہ تاریخوں پر بنگلہ دیش میں ہوں گی۔