نئیدہلی یکم مئی۔ہندوستان اور فرانس کےدرمیان مشترکہ بحری مشقوں کا پہلا دور یکم مئی سے دس مئی کے درمیان گوا کے ساحل پر کیا جائے گا۔ ان بحری مشقوں کو ورون 1-19 کا نام دیا گیا ہے۔
ان بحری مشقوںمیں فرانس کی بحریہ کا طیارہ بردار جہا ز ایف این ایس چارلیس ڈی گاؤلے ، دوڈسٹرائر س ، ایف این ایس فار ون اور ایف این ایس پرووینس ، دی فری گیٹ ایف این ایس لیٹوچے ٹریولے ،دی ٹینکر ایف این ایس میرین اور ایک نیو کلیائی آبدو ز حصہ لے گی۔ ہندوستان کی طر ف سے ائیر کرافٹ کیرئیر آئی این ایس وکرمادتیہ ، ڈسرائر آئی این ایس ممبئی ،دی ٹیگ کلاس فری گیٹ ، آئی این ایس ترکش دی شیشومر – کلاس سب میرین ، آئی این ایس شنکل اور دیپک – کلاس فلیٹ ٹینکر ، آئی این ایس دیپک بحری مشق میں حصہ لیں گے ۔
یہ بحری مشقیں دو مرحلوں میں کی جائیں گی۔ گوا میں ہاربر مرحلے میں کراس وزٹ ، پیشہ ورانہ بات چیت اور تبادلہ خیال اور کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔سمندری مرحلہ بحری آپریشن کی مختلف مشقوں پر مشتمل ہوگا۔
دوسرا حصہ، ورون 2-19 جبوتی میں مئی کے آخر میں منعقدہوگا۔ دونوںملکوں کے درمیان 1983 میں باہمی بحری مشقیں شروع کی گئی تھیں اور 2001 میں ورون نام سے بحری مشق کی گئی ۔ اس سے ہندوستان اور فرانس کے درمیان اہم شراکتداری کا ایک اہم اور کلیدی حصہ قائم ہوا ۔ ان مشقوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی مثال قائم کی ہے اور یہ مشقیں انڈین اوشن ریجن میں ہند-فرانس تعاون کے مشترکہ ویژن کے مطابق ہے ، جس پر مارچ 2018 میں فرانس کے سابق صدر کے دورہ ہند کےدوران وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق صدر امینول میخواں کے درمیان دستخط کئے گئے تھے ۔ورون نام کی بحری مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان ایک دوسرے کی کارروائی کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے اور ایک دوسرے کی بہترین پریکٹس سے استفادہ حاصل کرکے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے تاکہ مشترکہ آپریشن کئے جاسکیں ۔ یہ بحری مشقیں بحری سلامتی کو فرو غ دینے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات اور عزم کو اجاگر کریں گی۔