16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان زراعت اور اس سے ملحقہ شعبوں میں نائیجیریائی حکومت کی ترجیحات میں تعاون دے گا:رادھاموہن سنگھ

Urdu News

 نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھاموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے بہت دلچسپی کے ساتھ نائیجیریا کی فیڈرل حکومت کے نئے اقدامات پر نگاہ رکھی ہے، خاص طور پر اس نے نائیجیریا کے سبز متبادل اقدام (گرین الٹرنیٹو انیشیٹیو) پر خاص طور پر توجہ دی ہے۔ یہ اقدام نائیجیریا کو  زراعت اور اہم زرعی مصنوعات کے برآمدکار کے طور پر خود کفیل بنانے کا ایک لائحہ عمل ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات آج نائیجیریا کے وزیر زراعت اودو اوگبیہ کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران کہی۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان 1960 کی دہائی کے وسط تک غذائی معاملے میں خود کفیل نہیں تھا۔ لیکن اب ہم اپنی گھریلو ضرورت سے زیادہ اناج پیدا کرلیتے ہیں۔ ہندوستان اب زرعی اشیاء کا بڑا برآمدکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو نائیجیریا کے ذریعے نشان زد کسی بھی زرعی شعبے میں اپنے تجربے اور مہارت کو شیئر کرکے خوشی ہوگی۔

جناب سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے 2015 میں افریقی ملکوں کے لئے 10 بلین امریکی ڈالر کے رعایتی قرضوں کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ 20 سے زیادہ اہلکاروں نے زراعت سے متعلق شعبوں میں صلاحیت سازی سے متعلق قلیل مدتی پروگراموں میں شرکت کی ہے۔ حال ہی میں ہندوستان نے انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکانومک کوآپریشن (آئی ٹی ای سی) پروگرام کے  تحت نائیجیریا کے لئے ٹریننگ سلوٹ کو سالانہ 200 سے بڑھاکر 310 کردیا ہے جس میں زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں قلیل مدتی تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے نائیجیریائی وزیر سے درخواست کی کہ وہ اس سے رعایتی قرض (لائنس آف کریڈٹس )اور تربیتی پروگرام سے زراعت اور اس سے ملحقہ شعبے کی ترقی کے لئے فائدہ اٹھائیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ بات قدر اطمینان بخش ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے ہندوستان نائیجیریا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے اور نائیجیریا افریقہ میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے اس حجم کو مزید وسعت دینے کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ نائیجیریا تازہ انگور ، کالی مرچ، گندم، مکّا، چاول اور کپاس برآمد کرنے پر غور کرسکتا ہے۔

اس موقع پر جناب سنگھ نے ہندوستانی کمپنیوں کی نائیجیریا کے زرعی شعبے میں مواقع کی تلاش کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر نائیجیریا کے وزیر زراعت سے اپنی گہری ستائش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نائیجیر یا کے وزیر جناب اودو اوگبیہ کا گزشتہ ہفتے میں پانچ دسمبر کو ابوجا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعے منعقدہ ’’انڈیا-نائیجیریا کوآپریشن ایگلریکلچر اینڈ الائیڈ سیکٹرس: اپورچونیٹیز اینڈ وی فار ورڈ‘‘ یعنی زراعت اور ملحقہ شعبے میں ہند-نائیجیریا تعاون: مواقع اور آگے کی راہ نامی تجارتی تقریب کا افتتاح کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

جناب سنگھ نے اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور نائیجیریا کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملک بڑے ترقی پذیر اور کثیر مذہبی ممالک ہیں۔ ہمارے درمیان جمہوریت، تکثیری بردبار سماجی، حقوق انسانی اور قانون کی حکمرانی کے تئیں احترام جیسی چیزیں قدر مشترک ہیں۔ ہندوستان کو زراعت اور ملحقہ شعبوں میں نائیجیریائی حکومت کی ترجیحات میں تعاون دے کر خوشی ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More