نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ہندوستان پائیدار عالمی توانائی ایجنڈے کی قیادت جاری رکھے گا ۔ ‘‘ انرجی فیوچر روڈ میپ ’’ کے موضوع پر ٹی ای آر آئی ورلڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سمِٹ ، 2020 میں اپنا کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آج کہا کہ ‘‘ ہندوستان میں ہم اپنے توانائی کے شعبے میں بڑی بنیادی ڈھانچہ جاتی تبدیلی کر رہے ہیں ۔ یہ تبدیلی پیمانے اور پیچیدگی دونوں طرح کی ہے اور اس میں مختلف نظام پر انحصار بھی شامل ہے ۔ باقی دنیا کے مقابلے میں ہندوستان میں توانائی کی کمی کو دور کرنے کی کوشش ہماری خصوصی قومی صورت حال پر مبنی ہے ۔ توانائی کی ترسیل کو محفوظ ، سستی ، قابلِ اعتماد اور پائیدار بنانے کو یقینی بنانے کے لئے صحیح اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو دور کرنے کے لئے ہم 2030 یو این سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گول کے حصول اور سی او پی 21 میں کئے گئے وعدے کے تئیں پورے طور پر اپنی اقتصادی ترقی کی ضرورتوں کے ساتھ جڑے رہیں گے ۔
توانائی کی ضرورتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘ ہندوستان ، امریکہ اور چین کے بعد توانائی کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے ، جب کہ ہماری توانائی کی مانگ تیل کی 882 ملین ٹن کے مساوی ( ایم ٹی او ای ) تک بڑھانے کی ہے ، 2017 ء میں عالمی اوسط کے مقابلے ہماری توانائی کی فی کس کھپت اب بھی 30 فی صد ہے ۔ ہماری توانائی کی کھپت میں 2035 ء تک سالانہ 4.2 فی صد کے حساب سے اضافے کا نشانہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ عالمی سطح پر توانائی کی کُل مانگ 2040 ء تک کا ، جو نشانہ مقرر کیا گیا ہے ، اُس کے مقابلے میں ہندوستان کا حصہ تقریباً دو گنا ہوکر 11 فی صد تک ہو جائے گا ، جس سے معاشی ترقی میں مضبوطی آئے گی ۔ ہندوستان میں ہم توانائی کی زیادہ دستیابی اور تمام کاروباری اور جائز توانائی کے وسائل کے ذریعے کم کاربن گیس کے اخراج کے دونوں ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ’’ ۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پائیدار توانائی کو یقینی بنانے کی عالمی کوششوں میں ہندوستان اپنی توانائی کی منفرد ضرورتوں کے پیش نظر نئی راہ تلاش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہندوستان پائیدار عالمی توانائی ایجنڈے کی قیادت میں اپنے مثبت کردار کو جاری رکھے گا ۔ کاربن گیس کے اخراج کو کم سطح پر لانے کے اپنے وعدے پر ہم قائم ہیں اور ہم ملک میں انرجی فُٹ پرنٹ کو بڑھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
اس موقع پر جناب دھرمیندر پردھان نے ‘‘ ٹوورڈس اے لو کاربن اسٹیل سیکٹر ’’ کے عنوان سے ایک رپورٹ کا اجراء بھی کیا ، جس میں بدلتے ہوئے بازار ، ٹیکنا لوجی اور ہندوستان کے فولاد کے لئے پالیسی تناظر کا عمومی خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔