16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں ایکٹو مجموعی کیسوں کی تعداد مزیدکم ہوکر 3.52 لاکھ ;149 دن میںسب سے کم

Urdu News

نئی دہلی، آج ہندوستان میں  کووڈ کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 352586 رہی۔مجموعی پازیٹو معاملات میں ایکٹو معاملات  کا حصہ مزید گھٹ کر 3.57 فیصد تک  گر گیا ہے۔ یہ 149 دن کے بعد سب سے کم ہے۔ 18 جولائی 2020 کو مجموعی ایکٹو معاملات کی تعداد    358692 تھی۔

نئے معاملات کے مقابلے میں روزانہ کے ری کور شدہ  معاملات  میں  اضافے  نے مجموعی  کیسوں کی تعداد میں   اجتماعی    کمی کو یقینی بنایا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  تمام ایکٹو  معاملوں میں   3960معاملات کی مجموعی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S80L.jpg

گزشتہ  24 گھنٹوں میں قومی پیمانے پر 27071  نئے کیسوںکا اضافہ ہوا جبکہ  گزشتہ 24  گھنٹوں میں ہی  30695 معاملات میں ری کوری  ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ 17دن سے نئے کیسوں کے مقابلے میں روزانہ کی ری کوری شدہ کیسوں کی تعداد زیادہ ہورہی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y1AW.jpg

مجموعی طورپر ری کورشدہ کیسوں کی تعداد تقریباََ 94  لاکھ ( 9388159) جو 94.98 ری کوری کی  شرح کی ترجمانی  کرتی ہے۔ ری کور شدہ  اور ایکٹو معاملات کے درمیان  فرق  بڑھتا جارہا ہے او ر اس وقت  یہ 9035573  ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q860.jpg

ری  کور شدہ  نئے کیسوں میں سے 75.58  فیصد کیس  10ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام  علاقوں سے ریکارڈ کئے ہیں۔ کیرالہ میں  ایک دن کی سب سے زیادہ  ری کوری شدہ کیسوں کی   تعداد رہی جو کہ 5258 تھی۔ جس کے بعد  مہاراشٹر میں  3083 نئی ری کوری کیسیز  سامنے آئے ہیں۔ مغربی بنگال میں  2994 یومیہ  ری کوری کے کیس سامنے آئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004X6E1.jpg

نئے کیسوںمیں سے 75.82فیصد معاملے 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام  علاقوںمیں سامنے آئے ۔

کیرالہ میں  سب سے زیادہ یومیہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جن کی  گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران تعداد   4698 رہی۔مہاراشٹر میں  3717 نئے کیسیز  ریکارڈ کئے گئے جبکہ مغربی بنگال میں   کل 2580 نئے کیس سامنے آئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005USGH.jpg

گزشتہ  24  گھنٹوں کے دوران  ہونے والی  336 اموات میں سے 79.46 فیصد  10 ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ریکارڈ کی گئی ہیں۔

نئی اموات میں سے70اموات یعنی   20.83  فیصد  اموات  مہاراشٹر میں ہوئیں ۔  اس کے بعد مغربی بنگال اور دلی میں  بالترتیب  47 اور  33  نئی  اموات کی رپورٹ   کی گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006Y9PX.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More