ہندوستان نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ملک بھر میں آج ٹیکہ کاری کی کل تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
آج صبح 7 بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق 985018 سیشنز کے ذریعے 60269782 لوگوں کی ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔
ان میں8152808 صحت کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز) کو (پہلی خوراک)، 5175597 صحت کارکنان کو (دوسری خوراک) جبکہ8890046 ایف ایل ڈبلیوز کو (پہلی خوراک) اور3652749 صفحہ اوّل کے کارکنان کو (دوسری خوراک) دی جاچکی ہے۔وہیں 6673662 مستفدین جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے اور وہ کسی مخصوص بیماری میں مبتلا ہیں، کو (پہلی خوراک) اور 60 سال سے زیادہ عمر والے27724920 مستفدین کو (پہلی خوراک) دی جاچکی ہے۔
صحت کارکنان |
فرنٹ لائن اہلکار |
مختلف بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
میزان |
||
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
پہلی خوراک |
پہلی خوراک |
|
81,52,808 |
51,75,597 |
88,90,046 |
36,52,749 |
66,73,662 |
2,77,24,920 |
6,02,69,782 |
اب تک دی جاچکی ویکسین کی خوراک میں سے 60 فیصد 8 ریاستوں میں دی گئی۔ 8 ریاستوں میں ہر ایک میں 30 لکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
جاری ٹیکہ کاری مہم کے 71ویں روز (27 مارچ 2021) تک 2154170 ویکسین کی خوراک دی گئی۔
39778سسیشنز کے ذریعے2009805 مستفدین کو پہلی خوراک دی گئی جبکہ144365 ایچ سی ڈبلیوز اور ایف ایل ڈبلیوز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
مورخہ، 27مارچ، 2021 |
|||||||
صحت کارکنان |
فرنٹ لائن اہلکار |
مختلف سنگین بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
مجموعی حصول |
|||
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
پہلی خوراک |
پہلی خوراک |
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
56,039 |
31,279 |
1,37,107 |
1,13,086 |
5,00,021 |
13,16,638 |
20,09,805 |
1,44,365 |
7 ریاستوں، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک۔ پنجاب، گجرات، مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو میں روزانہ کووڈ کے نئے معاملوں میں اضافہ درج ہورہاہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں درج ہوئے یومیہ بنیا دپر (62714)نئے معاملوں میں سےان ریاستوں میں 781.46 فیصد معاملے درج ہوئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں درج نئے معاملوں کا 84.74 فیصد کا تعلق 8 ریاستوں سے ہے۔
مہاراشٹر میں یومیہ بنیاد پر سب سے زیادہ 35726 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 3162 اور کرناٹک میں 2886 معاملے درج ہوئے ہیں۔
درج ذیل گراف میں دس ریاستوں میں روزانہ نئے معاملوں میں عمودی اضافہ نظر آرہا ہے۔
مندرجہ ذیل گراف، ملک بھر میں نئے معاملوں میں روزانہ ہورہے اضافے کی وضاحت کررہا ہے۔
کووڈ-19 کے سبب بڑھتے معاملات اور اموات کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے کل سب سے زیادہ متاثرہ 12 ریاستوں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریوں، پرنسپل سکریٹریوں (صحت و کنبہ بہبود) اور میونسپل کمشنروں نیز 46 اضلاع کے ضلع کلکٹروں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور کووڈ کے نئے معاملوں میں تیزی کی روک تھام کے لئےایک 5 سطحی حکمت نافذ کرنے کی صلاح دی۔ یہ ریاستیں ہیں: مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، دہلی، جموں و کشمیر، کرناٹک، پنجاب اور بہار۔
ایک اہم پیش رفت میں، ملک بھر میں کئے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 24 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ کل مثبت معاملوں کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔
15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا قومی اوسط (174602) کے مقابلے فی ملین کم جانچ ہیں۔
یومیہ پوزیٹیوٹی شرح میں 5 فیصد سے معمولی اضافہ (5.04فیصد) ہوگئی ہے۔
8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5.04 فیصد کے قومی اوسط کے مقابلے میں ہفتہ واری پوزیٹویٹی شرح زیادہ رہی ہے۔ 22.78 فیصد کی ہفتہ واری پوزیٹویٹی شرح کے ساتھ مہاراشٹر سبھی ریاستوںکے مقابلے سب سے آگے ہے۔
ہندوستان میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد آج 486310 تک پہنچ گئی، جو کل مثبت معاملوں کا 4.06 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر فعال معاملوں میں33.663 معاملوں کی کمی رجحان دیکھا جارہا ہے۔
ہندوستان میں آج تک صحتیاب ہونے والوں کی مریضوں کی کل تعداد 11323762پہنچ گئیہے۔ ملک بھر میں صحتیابی کی قومی شرح94.59 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں28739 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔مہاراشٹر میں14523 صحتیابی کے نئے معاملے درج ہوئے ہیں جو صحت یاب ہونے والوں کی ایک دن میں سب سے بڑی تعداد ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 312 اموات درج ہوئی ہیں۔
82.69 فیصد اموات کے نئے معاملوں کا تعلق 6 ریاستوں سے ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (166) اموات درج ہوئی ہیں، اس کے بعد پنجاب میں یومیہ بنیاد پر45 اموات اور کیرالہ میں 14 اموات درج ہوئی ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ان میںراجستھان، آندھراپردیش، آسام،لکشدیپ، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، دادر اور نگر حویلی اور دمن و دیو، منی پور، میگھالیہ، میزورم، سکم، تریپورہ، انڈمان و نکوبار جزائر، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔