17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے ایکزو-فضائی انٹرسیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

صدر جمہوریہ نے پرتھوی ڈیفنس ویہائیکل انٹر سیپٹر میزائل کے کامیاب تجربہ کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی
Urdu News

نئی دہلی، 11 ہندوستان نے آج صبح 7 بجکر 45 منٹ پر کامیابی سے ایک تجربہ کیا جس میں ایک آنے والے بیلسٹک میزائل کے ہدف کو ایک ایکزو-فضائی انٹرسیپٹر میزائل کے ذریعہ خلیج بنگال میں روکا گیا۔

اس قابل ستائش سائنسی کامیابی کے ساتھ ہندوستان نے آنے والے بیلسٹک میزائل کے خطرات کے خلاف اضافی سلامتی کے تئیں اپنی مجموعی صلاحیت کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل کو طے کر لیا ہے۔ ہندوستان ان چار ممالک کے مخصوص کلب میں شامل ہو گیا ہے، جو اپنے مخالف کے خطرات سے اپنے آسمان اور شہروں کو محفوظ کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دے چکے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر دفاع جناب منوہر پاریکر نے ڈی آر ڈی او اور اس اہم کامیابی کو حاصل کرنے میں مصروف تمام سائنسدانوں کو ان کے سرشار کوششوں کے لئے خراج تحسین پیش کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More