16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کا جی سیٹ۔17مواصلاتی مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا گیا

Urdu News

نئی دہلی۔؍جون۔جی سیٹ۔17 گزشتہ دو ماہ میں کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچنے والا ہندوستان کا تیسرا مواصلاتی مصنوعی سیارہ بن گیا ہے۔ جی سیٹ۔ 17 کو بہت سویرے کورو، فرینچ گوئیانہ سے یوروپین ایرین 5 لانچ وہیکل استعمال کرتے ہوئے خلا میں بھیجا گیا۔ 3477 کلو گرام وزنی جی سیٹ ۔17 میں سی۔ بینڈ ، توسیع شدہ سی۔ بینڈ اور ایس۔ بینڈ میں مواصلاتی پے لوڈ نصب  ہیں، جن کا مقصد ملک کو مختلف خدمات فراہم کرانا ہے۔ اس مصنوعی سیارے میں موسم سے متعلق اعداد وشمار بھیجنے اور مصنوعی سیارے پر مبنی تلاش اور بچاؤ کی خدمات کے آلات بھی نصب ہیں۔

ہندوستانی وقت کے مطابق سویرے 2 بجکر 45 منٹ پر اس مصنوعی سیارے کو زمین سے خلا میں بھیجا گیا۔ تقریباً 39 منٹ تک اس کی پرواز جاری رہی اس کے بعد ایرین۔ 5 مدار (جی ٹی او) کی بالائی سطح پر اس سے الگ ہوگیا۔ اس مدار کا زمین سے کم از کم فاصلہ 249 کلو میٹر اور زیادہ سے زیادہ فاصلہ 35920 کلو میٹر ہے۔

کرناٹک میں ہاسن میں واقع اسرو کی ماسٹر کنٹرول فیسی لٹی (ایم سی ایف) نے لانچ وہیکل سے جی سیٹ۔17 کے علیحدہ ہوتے ہی اس کی کمان اور کنٹرول کو سنبھال لیا۔ مصنوعی سیارے کی ابتدائی جانچ سے ظاہر ہوا کہ وہ صحیح کام کررہا  ہے۔

آنے والے دنوں میں جی سیٹ۔17 کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے اس کو جیو اسٹیشنری مدار میں پہنچا دیا جائیگا۔ اس کے بعد اس کے مواصلاتی پے لوڈز کو چالو کیا جائیگا اور مدار  میں اس کے کاموں کی جانچ کرنے کے بعد مختلف خدمات کیلئے اس کا استعمال شروع کیا جائیگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More