22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی ساحلی گارڈ پلاسٹک کے استعمال کو رضا کارانہ طور پر مسترد کرنے کے لئے مہم شروع کر رہی ہے

Urdu News

نئی دہلی: ہندوستانی ساحلی گارڈ  ( آئی سی جی ) کل سے  ساحلی گارڈ کے حدود میں پلاسٹک کے استعمال کو رضا کارانہ طور پر مسترد کرنے کے لئے ایک مہم   شروع  کر رہی ہے ۔

          حکومت کی ‘ سووچھتا ہی سیوا ’   تحریک  کی حمایت میں اور ایک مثال پیش کرنے کی غرض سے ساحلی گارڈ  ہیڈ کوارٹر ، نئی دلّی نے  پلاسٹک کے استعمال کو رضا کارانہ طور پر مسترد کرنے کے لئے آئی سی جی عملے کی حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر ملک میں تمام ساحلی گارڈ یونٹس کو ہدایات جاری کی ہیں ۔  یہ مہم گاندھی جینتی کے موقع پر  2 اکتوبر ، 2018 ء سے شروع کی جائے گی ۔

          اس مہم کے دوران آئی سی جی سیمینار  / لیکچرس کا  اہتمام کرے گا  ،  ماحول دوست  بیگس   دستیاب کرائے گا اور   پوسٹرس / بینرس / تختیوں کے ذریعے عوام میں  بیداری  پیدا کرے گا ۔

          ساحلی محافظوں کی  بیویوں کی  ویلفیئر  ایسوسی ایشن ، جو آئی سی جی کی ایک رضا کار تنظیم ہے   ، اکثر و بیشتر بات چیت کے ذریعے سماج کی  خواتین اور بچوں میں اس مہم کو پھیلانے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے گی ۔

          آئی سی جی  مختلف پلیٹ فارموں   کے ذریعے ساحلی آبادی  تک اس مہم  کو لے جائے گی ۔  ان پلیٹ فارموں میں    کمیونٹی  انٹریکشن پروگرام  ، ماہی گیروں کی انجمنوں   / کمیونٹی سربراہوں کےساتھ میٹنگیں وغیرہ  شامل ہیں ۔

          کوسٹ گارڈ  کے قانون  ، 1978  کے تحت   ہندوستانی ساحلی گارڈ  کے لئے یہ لازم  بنایا گیا ہے کہ وہ   بحری ماحولیات  کا تحفظ کرے  اور اسے بچائے  اور  بحری آلودگی کو کنٹرول   کرنے کے علاوہ ، اُسے آلودہ ہونے سے روکے ۔   مزید یہ کہ  کوسٹ گارڈ کو  جنوب ایشیائی سمندری خطے میں تیل اور  کیمیکل آلودگی     سے نمٹنے  کے سلسلے میں تعاون  کے لئے  مارچ ، 2018 ء میں  حکومت ہند   کی طرف سے    مجاز اور اہل  نیشنل اتھارٹی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More