22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘‘ہندوستانی سنیما میں بچوں کی فلمیں’’ – افّی 2017 میں ایک پینل مباحثہ

Urdu News

نئی دہلی، ۔بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے (افّی) 2017 کے دوسرے دن پینلسٹ پرسون جوشی، سی ای او، سی بی ایف سی، ہدایت کار اور فلم ساز نتیش تیواری، گرین گولڈ اینی میشن کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیو چلکا اور ڈزنی کے لئے پرو گرا منگ کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر محترمہ دیویکا پر بھو نے‘‘ ہندوستانی سنیما میں بچوں کی فلمیں ’’ موضوع پر مباحثہ کیا۔ اس خصوصی پینل کے ما ہرین نے بچوں اور نوجوانوں کے لئے فلم بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان طریقوں پر بھی غور کیا جن کے ذریعہ با مقصد سنیما تیزی سے بدلتے ہو ئے زمانے میں اہمیت حاصل کر سکتا ہے۔ گذشتہ برسوں میں بچوں کے سنیما نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن کبھی بھی نہ تو اس کی معنویت ختم ہو ئی اور نہ تفریح کے ایک ذریعہ کے طور پر اس کی اپیل کم ہو ئی۔ اس پینل مباحثے کا اہتمام افّی 2017 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن وانی تریپاٹھی اور افّی 2017 کے ڈائریکٹر جناب سنیل ٹنڈن نے کیا۔

پینل مباحثے میں نتیش تیواری، راجیو چلکا اور دیویکا پربھو کے ساتھ پرسون جوشی نے ماڈریٹر کا کام کیا ۔ انہوں نے اس سوال کے ساتھ مباحثے کی شروعات کی کہ بچوں کے بارے میں فلم اور بچوں کے لئے فلم میں کیا فرق ہے ؟ بچوں کی فلمیں بچوں کے بارے میں ہو تی ہیں یا بچوں کے لئے ہو تی ہیں ؟ اس پر نتیش تیواری نے جواب دیا کہ اس کا انحصار اس مواد ،موضوع اور منشا پر ہوتا ہے جس کے ساتھ فلم بنا ئی جا رہی ہے۔ جناب نتیش تیواری نے مزید کہا کہ ‘تارے زمین پر’ جیسی فلمیں تعلیم پر مرکوز ہو تی ہیں جو کہ بہت ہلکے پھلکے تفریحی انداز میں اپنی بات کہتی ہیں۔ کمر شیل کامیابی اور صلاحیت کا فقدان فلم سازوں کو بچوں کے لئے فلم بنا نے سے باز رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ اب فلم کے پروڈکشن کے بجٹ کا فیصلہ اسکرپٹ کے مطابق نہیں بلکہ اس لحاظ سے کیا جا تا ہے کہ اس میں کو ن کون فلمی ستارے کا م کریں گے۔

بچوں کے لئے الگ طرح کی فلم بنا نے کا ذکر کر تے ہو  ئے جناب نتیش تیواری نے کہا کہ ان کی ہدایت میں بنی فلم ‘‘چلّر پارٹی’’ کو بڑوں سے زیادہ بچوں نے دیکھا ہے لیکن اسے سب نے پسند کیا ہے ۔ بچوں کے لئے فلم بنا نے میں ایک خاص طریقہ اختیار کر نے کی ضرورت ہو تی ہے اور اس میں کچھ خاص عناصر شامل کر نے پڑتے ہیں۔

حیدرآباد میں واقع گرین گولڈ اینی میشن کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیو چلکا، جنہوں نے ‘‘کرشنا کارٹون سیریز’’ اور ‘‘چھوٹا بھیم’’ جیسے کارٹون ٹی وی پروگرام تیار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی دنیا ایک تصوراتی دنیا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بچوں کے سنیما کے بارے میں ایک اجلاس میں اتنے زیادہ لوگ جمع ہوئے ہیں۔

گووا میں چلنے والا یہ بین الاقوامی فلمی میلہ 28 نومبر 2017 تک جا ری رہے گا۔ افّی ہندوستان کا سب سے بڑا اور ایشیا کا سب سے پرانا فلمی میلہ ہے اور دنیا میں اس کو ایک وقار حاصل ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More