28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی سنیما کے قومی میوزیم کے ٹکٹ اب بک مائی شو پر دستیاب ہیں

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی سنیما کے قومی میوزیم  ( این ایم آئی سی)  کے  آن لائن ٹکٹ کے لئے فلم ڈویژن اور بک مائی شو  ( بی ایم ایس) کے درمیان ایک مفاہمت نامے ( ایم  او یو) پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر فلم ڈویژن کی  ڈائریکٹر جنرل  محترمہ اسمیتا وتس شرما  اور  بک مائی شو کے  چیف آپریٹننگ  آفیسر  ( لائیو  انٹرٹینمنٹ)  جناب  البرٹ المیڈیا نے  اطلاعات ونشریات کی وزارت  میں  ایڈیشنل سکریٹری  جناب  اتل کمار تیواری کی موجودگی میں  نئی دہلی میں دستخط کئے۔ اس کے ساتھ ہی  این ایم آئی سی  جانے کے لئے ٹکٹ کی بکنگ  اب محض  ایک کلک سے ہی  ہوسکتی ہے۔ اس سے  ملک  اور بیرون ملک کے سنیما کے شائقین کو  کافی فائدہ ہوگا۔

مذکورہ بالا مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کے وقت  ایڈیشنل سکریٹری نے کہا کہ ایم  او یو  در اصل اس میوزیم کی آؤٹ ریچ  پہل کا ایک حصہ ہے،  جس کا مقصد  این ایم آئی سی  میں  آنے والے  ویزیٹرس کی تعداد بڑھانا ہے۔

ہندوستان  میں سنیما کے وقف واحد میوزیم این ایم آئی سی  قومی اہمیت  کا  ایک ادارہ ہے  اور اس کا افتتاح  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ممبئی  میں واقع  فلم ڈویژن کے احاطے سے  اس سال  جنوری میں کیا تھا۔

ہندوستان کی  مالا مال سنیمائی تاریخ اور  ورثے کو  پیش کرنے کے لئے  ایک خصوصی  میوزیم کا قیام  کیا گیا اور یہاں سنیما کے ذریعے ہندوستان کی  سماجی – اقتصادی  تاریخ  اور  ارتقاء سمایا ہوا ہے۔یہ  میوزیم  دو  عمارتوں یعنی  میوزیم کی نئی عمارت اور  19 ویں صدی کے ورثے  کی  تعمیر  گلشن محل میں  موجود ہے۔ یہ  دونوں ہی عمارتیں فلم ڈویژن کے احاطے میں واقع ہیں۔ یہ  میوزیم  نایاب   فن پاروں، چتراولی پوشاک، عجیب وغریب خصوصیات  اور  کیوسک،  انٹرایکٹو ڈیجیٹل اسکرین  اور  اطلاعات پر مبنی  اسکرین  انٹر فیس  سمیت  ڈیجیٹل نظاموں کی مدد سے ہندوستانی سنیما کی تاریخ  کا مظاہرہ کرتا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00294FL.jpg

اس مفاہمت نامے کے تحت  این ایم آئی سی کے لئے  ٹکٹوں کی آف لائن اور  آن لائن فروخت  کے لئے  بک مائی شو ، تکنیکی حل  مہیا کرائی گی۔ یہ پہلی بار میوزیم میں آنے والے کو  مختلف طرح کی  دلکش  پیش کش کرے گی، تاکہ میوزیم کے لئے نئے وزیٹرس کو  مرغوب کیا جائے گا۔ بی  ایم ایس  ای-میل  بھیجنے کے ساتھ ساتھ  وقتا فوقتا  یوزرس  ( استعمال کرنے والوں) کے  اپنے ڈیٹا بیس کے لئے  اطلاعات بھیجے گی، تاکہ وہ  اپنی  سہولت کے مطابق  این ایم آئی سی  آنے کے لئے اپنا  منصوبہ بناسکیں۔ بک مائی شو  اپنی ویب سائٹ پر  این ایم آئی سی  کی تشہیر کرنے کے علاوہ  اپنی  خصوصی  تجویز کے تحت  فیس بک،  انسٹا گرام  وغیرہ پر بھی  اس کی مفت  تشہیر کرے گی تاکہ  میوزیم میں وزیٹرس کی تعداد بڑھانے میں مدد مل سکے۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری  ( ای ڈبلیو  اور بی- 1)  محترمہ ٹی سی اے کلیانی  ، دور درشن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اور  اطلاعات ونشریات کی وزارت میں او ایس ڈی  جناب چیتنیا پرساد ،  اطلاعات ونشریات  کی وزارت میں  چیف کنٹرولر آف  اکاؤنٹس  جناب ونود کمار  اور بک مائی شو کے جی ایم  (لائف انٹرٹینمنٹ) جناب  چندریش  مادھوانی بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More