نئی دہلی، 16 اپریل 2017؛ ہندوستانی فضائیہ 15 اپریل سے 3 جون 2017 تک نیپال میں ماؤنٹ دھولا گیری کی کوہ پیمائی مہم شروع کر رہی ہے۔ ماؤنٹ دھولا گیری دنیا میں ساتواں سب سے اونچا پہاڑ ہے جس کی اونچائی 8167 میٹر (26795 فٹ) ہے جسے پچھلی بار سر کیا گیا تھا۔
ہندوستانی فضائیہ کے 12 کوہ پیماؤں کی ٹیم جس کی قیادت کیپٹن آر سی ترپاٹھی کر رہے ہیں، اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے قبل 2005 میں ہندوستانی فضائیہ نے ہندوستانی پرچم اور ہندوستانی فضائیہ کا پرچم لہرا کر تاریخ رقم کی تھی۔ اس کے بعد خواتین کی ٹیم نے 2011 میں میں تاریخ رقم کی۔