نئی دہلی: ۔ہنڈن میں واقع فضائیہ کے اسٹیشن میں بچوں اور کنبوں کے لئے گرمیوں کے ایڈونیچر(تفریح) کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔12مئی سے15 مئی تک چلنے والے اس کیمپ کا مقصد ایڈونیچر جذبہ کو فروغ دینااور اس میں شریک ہونے والوں میں سیلف ڈسپلن کے جذبے کو بیدار کرناتھا۔کیمپ میں فضائیہ کے جوانوں اور ان کے گھروالوں سمیت کل 600 لوگوں نے حصہ لیا۔ کیمپ کے دوران مائیکرو لائٹ فلائنگ، پاور ہینڈ گلائنڈنگ،پارہ سیلنگ ، ریپلنگ، زور بنگ ، گوکارٹنگ اور تیراکی جیسی مختلف سرگرمیوں کااہتمام کیاگیا۔ شرکاء کو گرمی، تھکن ور ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لئے مناسب سیفٹی اقدامات کئے گئے تھے۔
فضائیہ نے اسٹیشن نے امیدودیا کرن اسکول اور ان کے اساتذہ کے معذور بچوں کی شرکت کو آسان بنانے کے لئے غیرمعمولی کوشش کی تھی۔ اسکول کے 26 بچوں اور عملے کے 22 افراد نے کیمپ میں شرکت کی اور مختلف ایڈونیچر سرگرمیوں کا لطف اٹھایا۔
کیمپ کا اہتمام صبح اور شام کے سیشن کے دوران کیاگیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کیمپ میں شریک ہونے والا ہرشخص کومنظم سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے موقع حاصل ہوسکے۔ شرکاء نے پورے جوش وخروش کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا۔