نئی دہلی،؍اپریل،ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ پوری نے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کوآپریشن (ایچ یو ڈی سی یو) سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے دیکھے گئے خواب اور انتہائی مطلوبہ سرکاریہ دائرہ کار کی اکائی (پی ایس یو) ’’پرگتی سیوا اورجا‘‘ کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہاؤسنگ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی رفتار تیز کرنے کی غرض سے نئے پروجیکٹ لے کر اپنی کارروائیوں کے تحت کثیر تعداد میں شراکت داروں کے احاطہ اور اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ہڈکو کو توقعاتی اضلاع کی ضرورتوں پر توجہ مرکوز کرسکتی ہے، جس سے پورے ملک میں ترقی میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف آج یہاں ہڈکو کے 48ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشر اور ہڈکو کے سی ایم ڈی جناب ایم روی کانت کے علاوہ شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے معاملات کو دیکھنے والی وزارت ؍ ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر نے ہڈکو کی ٹیم کی ان کی ترقی پر مبنی کارکردگی اور شاندار مفاہمتی عرضداشتوں (ایم او یو) کی ریٹنگ، جسے ہڈکو نے گزشتہ7 برسوں کےد وران حاصل کیا ہے، اس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہڈکو نے 1970 میں اپنے 11 لاکھ روپے کے معمولی منافع کو 1100 کروڑ روپے تک پہنچا کر اپنی ترقی کو مستحکم کیا ہے، جس سے اس کی پیشہ وارانہ قابلیت ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی سی پی ایس ای کنکلیو میں خطاب کو یاد کیا، جس میں انہوں نے کامیابی کی تین کنجیوں یعنی ترغیبات، تصورات اور ادارہ کی تعمیر کا ذکر کیا تھا۔ جناب پوری نے کہا کہ ہڈکو ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے شعبے میں آنے والے دنوں میں اپنی تحقیق اور تربیتی کوششوں کے ذریعہ نالج پارٹنر اور نیشنل بلڈنگ فائنانس کارپوریشن (این بی ایف سی) کے طور پر زیادہ اہم کردار ادا کرنے سے، نہ صرف کامیابی حاصل کی ہے بلکہ اعتماد بھی بڑھا یا ہے۔
شہری بنیادی ڈھانچے میں تکنیکی اور مالی امداد فراہم کرنے کے شعبے میں ہڈکو کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے جناب پوری نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ ان بنیادی ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں میں پانی کی فراہمی ، سیوریج ، ڈرینج ، ٹھوس فضلات کا بندوبست ، شہری ٹرانسپورٹ اور سڑکیں نیز پلوں سے دیہی اور شہری علاقوں میں معیار زندگی بہتر ہوئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ سماجی بنیادی ڈھانچے کو ہڈکو کی قرض دینے والی سرگرمیاں اس کی مثبت خصوصیات ہیں جنہوں نے ان خدمات کو ان کی جائز جگہ دی ہے۔ ہڈکو کو اسمارٹ شہروں کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اس کے 48 سال کے تجربے اور مہارت کا اسے فائدہ حاصل ہے۔
جناب پوری نے اس موقع پر ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مختلف زمروں میں ایوارڈس بھی تقسیم کئے۔ یہ ایوارڈس زندگی کا ماحول بہتر بنانے کے لئے بہتر طریقہ کار ایوارڈ، ڈیزائن ایوارڈ ، قرض دینے والی ایجنسیوں کے لئے غیر معمولی کارکردگی ایوار ڈ کے علاوہ ہڈکو کے علاقائی دفاتر اور اپنے ملازمین کے لئے لانگ سروس ایوارڈس دئیے۔