16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوروپ اور خارجی امور کے فرانسیسی وزیر نے وزیراعظم سے ملاقات کی

French Minister for Europe and Foreign Affairs calls on PM
Urdu News

 نئی دہلی، یوروپ اور خارجی امور کے فرانسیسی وزیر جناب جین-ویس لی ڈیرین نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جون 2017 میں وزیراعظم کے دورہ فرانس کے فالو اپ کے طور پر دو طرفہ رشتے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے جناب لی ڈیرین کی، ان کے موجودہ اور اسی کےساتھ ساتھ اس سے قبل فرانس کے وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کےر ول میں بھارت فرانس کے درمیان بڑھتے رشتوں سے متعلق خدمات کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بھارت فرانس کے بیچ اسٹریٹجک شراکت داری صرف دو طرفہ تناظر تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ علاقائی اور عالمی تناظر میں بھی یہ امن اور استحکام کیلئے ایک طاقت کی حیثیت سے اپنا رول ادا کرتی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارت میں صدر میکرون کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More