28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوش حفظان صحت شعبوں سے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے مرکبات کی تلاش

Urdu News

نئی دہلی: آیوش کی وزارت نے ایک میکنزم کا اعلان کیا ہے ،جس کا مقصد کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے پروفلیکسس اور شفا خانہ پر مبنی انتظام کے سلسلے میں مختصر مدتی تحقیقی پروجکیٹوں میں تعاون فراہم کرنا ہے، تاکہ آیوش کے علاج کے سلسلے میں استعمال ہونے والی اشیاء؍ ادویہ  کے اثرات کی کیفیات کو سمجھا جاسکے۔

ایسے اسپتال اور ادارے جو کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج سے متعلق ہیں اور اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، انہیں اس اسکیم میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے اور یہ اسکیم ایکسٹرا مرال(یعنی آیوش کی وزارت کے اداروں کے باہر کے اداروں)کے تحقیقی زمرے سے متعلق ہے۔یہ تجویز پروفیلکسس اور ایس اے آر ایس-کووڈ-2تعدی اور کووڈ-19 مرض کے شفا خانہ انتظام کے سلسلے میں آیوش کی دخل اندازی ؍ ادویہ کے اثرات کے کردار کے تجزیے سے متعلق ہونی چاہئے۔

پروجیکٹ تجاویز زیادہ سے زیادہ چھ مہینوں کی مدت کے لئے ہوسکتی ہیں اور ان کے سلسلے میں ادارہ جاتی اخلاقیات کمیٹی (آئی ای سی) منظوری کے ساتھ ہی انہیں دس لاکھ روپے تک کی امداد کے لئے زیر غور لایا جائے گا، تاکہ آیوش کے شفا خانہ اراکین ، تکنیکی افرادی قوت ، تجربہ گاہ ، تحقیقات اور متعلقہ دیگر صرفوں کی تکمیل ممکن ہوسکے۔

استحقاق سے متعلق کسوٹی سمیت تفصیلات، درخواستوں کا داخل کیاجانا ، درخواست فارم وغیرہ کو آیوش کی وزارت کے ویب سائٹ درج ذیل  پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ayush.gov.in.ویب پیج کا لنک درج ذیل ہے۔https://main.ayush.gov.in/event/mechanism-support-short-term-research-projects-evaluating-impact-ayush-interventions-cum.

درخواست صرف ای میل کے ذریعے قبول کی جائے اور اس کا پتہ درج ذیل ہے۔emrayushcovid19@gmail.com.درخواست وصول ہونے کی آخری تاریخ یکم مئی 2020 ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More