12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم قومی تحفظ توانائی 14دسمبر 2017 کو منایا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی، ۔صدر جمہوریہ ہند عزت مآب جناب رام ناتھ کووند  14دسمبر 2017  کو نئی دہلی میں  یوم قومی تحفظ توانائی    یوم قومی تحفظ توانائی کی تقریب کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے رونق بخشیں گے ۔اس تقریب میں  بجلی  اور نئی اور قابل تجدید توانائی کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب راج کمار سنگھ بھی شرکت کریں گے ۔

بجلی کی وزار ت کے محکمے   بیورو آف  انرجی افیشیئنسی ( بی ای ای ) کی جانب سے   عوام الناس میں  توانائی کی حفاظت اور   موثریت کے تئیں بیداری پیدا کرنے    کی غرض سے    ہرسال    قومی یوم تحفظ توانائی  کا اہتما م 14 دسمبر کو کیا جاتا ہے ۔اس بیداری  مہم کے ایک جزو کی حثییت  سے بی ای ای   توانائی کی بچت  کے لئے  صنعتوںکی کوششوں   کے اعتراف     اور حوصلہ افزائی  کے طور پر  نیشنل انرجی کنزویشن ایوارڈ پیش کئے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر بی ای ای کی جانب سے  توانائی کی بچت کے موضوع پر اہتمام کئے جانے والے پینٹنگ کا مقابلہ جیتنے والوں کو  انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے ۔

اس سال 1.22 کروڑ بچوں نے  اس نیشنل پینٹنگ کمپٹیشن میں حصہ لیا  اور کلیدی اور بنیادی شعبوں کی 322  صنعتی اکائیوں کو    نیشنل انرجی کنزرویشن   اورنیشنل پینٹنگ کمپٹیشن انعامات سے نوازا گیا ۔اس موقع پر صدرجمہوریہ موصوف نے  اس مقابلے میں  جیتنے والی پینٹنگس کی نمائش بھی دیکھی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More