14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)نے کووڈ-19 سے متعلق طلباء، اساتذہ اور انسٹی ٹیوشن کے کی شکایتوں ، سوالات اور دیگر تعلیمی امور کی نگرانی کے لئے مختلف اقدامات کئے

Urdu News

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے 29اپریل 2020ء کو کووڈ-19 جیسی عالمی وباء کے پیش نظر امتحانات اور تعلیمی سال سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ ان کے مطابق تمام یونیورسٹیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام فریقوں کے تحفظ اور مفادات کا خیال رکھتے ہوئےاپنی تعلیمی سرگرمیوں کا منصوبہ بنائیں،  ساتھ ہی ساتھ رہنما خطوط کو اپنانے اور ان کا نفاذ کرتے ہوئے سبھی متعلقہ لوگوں کی صحت کو سب سے زیادہ ترجیج دیں۔

یونیورسٹیوں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہیں کہ وہ اس عالمی وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں اور امتحانات سے متعلق طلباء کی شکایتوں کے ازالے کے لئے ایک سیل قائم کریں۔

مزید یہ کہ یوجی سی نے کووڈ-19جیسی عالمی وباء کے پیش نظر طلباء، اساتذہ اور اداروں کے سوالات ، شکایتوں اور دیگر تعلیمی امور کی نگرانی کے لئے حسب ذیل اقدامات کئے ہیں:

  1. ایک ہیلپ لائن نمبر 011-23236374 قائم کیا گیا ہے۔
  2. ایک ای میل ایڈریس covid19help.ugc@gmail.com تشکیل دیا گیا ہے۔
  3. طلباء https://www.ugc.ac.in/grievance/student_reg.aspxپریوجی سی کے طلباء کی شکایتوں کے ازالے کے موجودہ آن لائن پورٹل پر اپنی اپنی شکایتیں درج کراسکتے ہیں۔
  4. یوجی سی میں ایک ٹاسک فورس  تشکیل دی گئی ہے، تاکہ طلباء، اساتذہ اور اداروں کی  تشویشات ؍شکایتوں کی نگرانی کی جاسکے اور ان کا  ازالہ کیا جاسکے ۔

تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی سرکاری ویب سائٹس پر اس سرکاری نوٹس کی نقل اَپ لوڈ کریں اور اسے ای میل اور دیگر ڈجیٹل میڈیا کے ذریعے طلباء اور اساتذہ کو بھی فراہم کرائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More